Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 53:02:00
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • منگل 07 مئی نیوز فلیش :چینی طیاروں کی آسٹریلوی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو دھمکی،غزہ میں جنگ بندی کی پیش کش مسترد

    07/05/2024 Duração: 03min

    چینی طیاروں کی جانب سے آسٹریلوی بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کو دھمکانے کے واقعے کی مذمت، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پیش کش مسترد، نیوساوتھ ویلز میں پولیس کو بغیر وارنٹ کے تلاش کی اجازت اور کاشت کاروں کو خشک سالی کے اثرات سے بچانے کا نئا منصوبہ

  • نیوز فلیش:06 مئی : پرتھ چاقو حملے کی مذمت, اسرائیلی فورسز کا الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ

    06/05/2024 Duração: 03min

    پرتھ چاقو حملے کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے مذمت، نیوساوتھ ویلز میں گھریلو تشدد سے روک تھام کے لیے 230 ملین ڈالر مختص۔ اسرائیلی فورسز کا الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی مشترکہ دوڑ میں شرکت

  • Boxer with a dream: Asif fights his way from a childhood in Pakistan on to a world stage - ٍبچپن کا کھیل عالمی میدان تک لے آیا ، ملئے آصف ہزارہ سے جو ایشین پیسفک باکسنگ چمپئین ہیں

    06/05/2024 Duração: 05min

    Pakistan-born Asif Khan Hazara achieved the title of Asia Pacific in Australia in 2022. Currently residing in Melbourne, Hazara is competing for two Australian clubs with the ambition of becoming the first person from Pakistan to win a world championship. He is seeking support from the Pakistan government as he is self-funding his rigorous training and all other expenses. - آصف ہزارہ کہتے ہیں کہ بچپن میں کھیل کود سے شروع ہونے والا شوق وقت کے ساتھ ان کا ’’پیشن‘‘ بن گیا ۔ آسٹریلیا میں ایشیاء پیسفک کا ٹائیٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی باکسر آج کل آسٹریلیا میں کیا کر رہے ہیں سنئیے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • ہفتہ رفتہ:03 مئی 2024:لائسنس یافتہ درجنوں مقامات پر ڈیٹا کی خلاف ورزی کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

    03/05/2024 Duração: 06min

    میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے دو آسٹریلوی بھائیوں کی گمشدگی کے سلسلے میں تین افراد گرفتار,امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ان کی اولین ترجیح ہے.

  • نیوز فلیش:02 مئی 2024: وفاقی حکومت گھریلو تشدد کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرے گی

    02/05/2024 Duração: 02min

    لائسنس یافتہ نیو ساؤتھ ویلز کلبوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی سے ممکنہ طور پر ایک ملین تک لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت آسٹریلیا میں طبی تحقیق کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کر رہی ہے

  • ایس بی ایس اسپائس کے ذریعے جنوب ایشیائی پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کی نمائندگی کی جائے گی

    02/05/2024 Duração: 07min

    ایس بی ایس کی جانب سے ’’ایس بی ایس اسپائس ‘‘ کے نام سے ایک نئے چینل کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ان نوجوانوں کی دلچسپی کا مواد انگریزی زبان میں تشکیل دیا جائے گا جو جنوب ایشیائی پس منظر رکھتے ہیں اور اپنا نقطہ نظر آسٹریلین منظرنامے پر سامنے لانا چاہتے ہیں۔

  • سڈنی حملہ اور پی آر ویزے کی بحث ۔ کیا آسٹریلوی مائیگریشن نظام نسل پرستی پر مبنی ہے؟

    01/05/2024 Duração: 06min

    سڈنی چاقو حملے کے تناظر میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فرانسیسی شہری کے لیے مستقل سکونت کے ویزے نے آسٹریلیا کی امیگریشن پالیسی میں موجود نقائص کو ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے۔

  • نیوز فلیش:01 مئی 2024: وفاقی حکومت گھریلو تشدد سے بچاو کے پروگرام میں لاکھوں کی سرمایہ کاری کرے گی

    01/05/2024 Duração: 03min

    قنطاس اپنی ایپ کے ساتھ ایک مسئلے کی تحقیقات کررہا ہے کیونکہ متعدد صارفین نے دوسرے لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی کی اطلاع دی ہے .ٹریثرر جم چلمرز کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوسوں کے ایک نیٹ ورک کو ملک سے نکالے جانے کے باوجود آسٹریلیا کے ہندوستان کے ساتھ اب بھی اچھے تعلقات ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • بدلتا ہوا لیاری اور نڈر آف روڈ ریسر دینا پٹیل

    01/05/2024 Duração: 11min

    لیاری، جو کبھی گینگسٹر کی لڑائیوں کے باعث دنیا بھر کی خبروں کی ذینت بنا ہوا تھا، اب اس کی شکل تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے،اس بدلتے لیاری کو ایک منفرد انداز میں لیاری فلم فیسٹیول کے زریعے دنیا بھر کے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے،

  • MEFF - Sydney's annual festival of joy and glory - MEFF - خوشیوں اور قہقہوں سے سجا سڈنی کا سالانہ فیسٹیول

    30/04/2024 Duração: 11min

    The Multicultural Eid Festival and Fair (MEFF) cherished as a one-of-a-kind event in Sydney. For over three decades, it has been celebrated annually by families and friends across generations. Nestled in the heart of Western Sydney, MEFF serves as a vibrant showcase of Islamic and regional cultures. SBS Urdu took notice of your interest, as we too visited MEFF this year and engaged with its attendees. Dive into the experience by exploring the podcast and photos. - ملٹی کلچرل عید فیسٹیلول اینڈ فیئر یا میفف سڈنی میں منعقد کیا جانے والا ایک ایسا منفرد ایونٹ ہے جو کہ اب ایک تہوار کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پچھلی تین دہایئوں سے ہر سال منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول اب نسل در نسل خاندانوں کو نہ صرف محظوظ کر رہا ہے بلکہ ویسٹرن سڈنی کے دل میں اسلامی اور علاقائی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی سالانہ بکٹ لسٹ کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ آپ کی اس پسندیدگی کا اندازہ ایس بی ایس اردو کو بھی ہے، جبھی اس سال ہم نے بھی میفف کا رخ کیا اور وہاں موجود افراد سے گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ اور تصاویر ملاحضہ کیجیے۔

  • دل کی دھڑکن کا یکدم رک جانا ۔ آسٹریلیا کے کونسے علاقوں میں یہ بیماری زیادہ عام ہے؟

    30/04/2024 Duração: 06min

    آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں ایسے خطوں کی نشاندہی کی ہے جہاں کے باسیوں میں دل کے یک دم رک جانے کی شرح نمایاں طور پر بلند ہے اور لوگوں میں سی پی آرکی مدد سے ایسے مریض کی جان بچانے سے متعلق آگہی کم ہے۔

  • نیوز فلیش:30 اپریل 2024:حکومت سرکاری خدمات میں متنوع پس منظر کے افراد کی مزید شمولیت کا ارادہ رکھتی ہے

    30/04/2024 Duração: 02min

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایلس اسپرنگس میں نوجوانوں کا کرفیو ایک بہت بڑی کامیابی تھی. آسٹریلیا کے ہنگامی نیٹ ورک کو مستقبل کے تکنیکی مسائل سے محفوظ رکھا جائے گا , حکومت عوامی خدمات میں تنوع کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • Should you consider private health insurance? - کیا آپ کو پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس کےمتعلق سوچنا چا ہئے ؟

    30/04/2024 Duração: 08min

    Australians have access to a quality and affordable public healthcare system. There's also the option to pay for private health insurance, allowing shorter waiting times and more choices when visiting hospitals and specialists. - آسٹریلین شہریوں کو معیاری اور سستے صحت عامہ کے نظام تک رسائی حاصل ہے۔ جبکہ نجی صحت کی بیمہ کے لیے ادائیگی کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، نجی بیمہ کے ذریعے صحت کے ماہرین کو دکھاتے ہوئے اور ہسپتال جاتے یوئے انتظار کے وقت میں کمی کی جا سکتی ہے۔

  • Australia marks Port Arthur anniversary with national gun register reform - دیر آید درست آید ۔ آسٹریلیا میں اسلحہ رجسٹر کے قیام کا فیصلہ

    29/04/2024 Duração: 04min

    The federal government has announced plans for a national firearms register, almost three decades on from the Port Arthur massacre that saw the country's gun laws drastically changed. Some $160 million will be spent across four years on the measure, which Attorney-General Mark Dreyfus says will increase community and police safety even further. - سڈنی میں خونزیر حملے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے ملک کے اندر اسلحہ قوانین کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اٹارنی جنرل مارک ڈریفس کے بقول اس ضمن میں قریب 160 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے تاکہ کمیونٹی میں پولیسنگ کے نظام کر مزید تقویت دی جاسکے۔

  • Sakina Samo: Renowned for candid conversations, prefers spotlight for Art alone - اداکارہ سکینہ سمّو صاف صاف باتیں کرنے کے لئے مشہور مگر صرف فن کے حوالے سے خبروں میں رہنا چاہتی ہیں

    29/04/2024 Duração: 18min

    Embark on Sakina Sammo's artistic odyssey from TV screens to the director's chair. Explore her evolution from yesteryears to the digital age. Join the intriguing dialogue with Sakina Samo during her Sydney escapade in this captivating podcast. - ڈرامہ سیریل دیواریں سے شناخت بنانے والی معروف فنکارہ سکینہ سمّو کے فنی سفر کی کہانی اب ہدایتکاری کے دورمیں ہے۔ اپنے ابتدائی عہد سے لے کر اب سوشل میڈیا کے دورتک کے بارے میں وہ کیا کہتی ہیں۔ سڈنی آمد پر سکینہ سمّو سے کی گئی دلچسپ باتیں سنئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

  • Unveiling the enchanting Tele-Theater by legendary Artists Uzmi Gillani and Sakina Samo - لیجنڈری اداکارہ عظمیٰ گیلانی اور معروف فنکارہ سکینہ سمّو کا مشترکہ ٹیلی ٹھیٹر کس طرح منفرد ہے؟

    28/04/2024 Duração: 16min

    The renowned artist and director Sakina Samo, along with the legendary actress Uzmi Gillani, are creating a unique theatrical performance. How will this show stand out? Find out the details in this podcast featuring conversations with Uzmi Gillani and Sakina Samo. - معروف فنکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمّو، لیجنڈری اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے ساتھ ایک منفرد تمثیلی ٹھیٹر کرہی ہیں جس کا عنموان ہے’ ہے اور کوئی عظمیٰ کہیں جسے‘ ۔ یہ شو کس طرح منفرد ہو گا۔ جانئے اس کی تفصیل عظمیٰ گیلانی اور سکینہ سمّو سے کی گئی بات چیت کے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

  • امرتسر سے ملیبورن اور پھر آسٹریلین کرکٹ ٹیم - حسرت گِل کی کامیابی کا سفر جاری

    26/04/2024 Duração: 04min

    آسٹریلیا میں کافی عرصے تک اسے محض سفید فام لوگوں کا اوڑھنا بچھونا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ہر رنگ و نسل کے لوگ کرکٹ کے میدان میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 26 اپریل 2024:خواتین کے خلاف تشدد روکنے کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے

    26/04/2024 Duração: 06min

    ایکس کے مالک ایلون مسک کی چھرا گھونپنے کی ویڈیو دکھانے کے فیصلے پر مزید تنقید وفاقی حکومت اور اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں خواتین کے خلاف تشدد کے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بونڈائی حملے میں ہلاک سیکیورٹی گارڈ کی نماز جنازہ آج ہو رہی ہے

  • اسپورٹس راونڈ اپ: پاک بھارت کراٹے ٹاکرا، شاہ زیب رند کی شاندار کامیابی

    26/04/2024 Duração: 08min

    دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 145 کلو گرام کیٹیگری مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں مات دی

  • Multicultural Eid Awards showcase Australia's rich diversity - برسبین میں عید ایوارڈ شو متنوع ثقافت کی خوبصورت بہار

    25/04/2024 Duração: 07min

    The Australian Pakistani National Association (APNA), in partnership with SBS, organised an outstanding multicultural and multi-faith "Eid Award Show" in the vibrant city of Brisbane. The event was a celebration of cultural diversity and religious harmony, with the aim of showcasing the unique and wonderful makeup of Australia. It was an opportunity to bring together people of all backgrounds, religions, and cultures to appreciate and learn from one another. The awards ceremony was a spectacular display of talent, creativity, and unity. - عید کے رنگ اور گہما گہمی اب تقریبا ماند پڑ گئی ہے لیکن آسٹریلیا کے شہر برسبین میں آستریلین پاکستانی نیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس بی ایس کت تعاون سے ایک عید ایوارڈ شو منعقد کیا گیا ، ایوارڈ کا مقصد آستریلین اقدار کی خوبصورتی میں شامل متنوع پس منظر کی کمیونٹیز کو یکجا کرنا اور بین الثقافتی اور بین المذہبی ہم آہنگی کا فروغ تھا

Página 22 de 25