Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 52:49:29
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • اردو نیوز فلیش: یکم جنوری 2025

    01/01/2025 Duração: 03min

    نئے سال کی آتش بازی کے لئے دس لاکھ افراد سڈنی کی بندرگاہ پر آتش بازی سے لطف اندوز ہوئے اور 2004 کے کابینہ دستاویزات میں مشرقی تیمور بگنگ اسکینڈل کا انکشاف۔

  • پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا

    01/01/2025 Duração: 09min

    سول نافرمانی کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کردی۔ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ سیکورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکانے کے کیس میں سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ قومی اقتصادی پلان اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا۔

  • What happened in the year 2024 in sports on the world stage including Australia? - سال 2024 میں آسٹریلیا سمیت عالمی سطع پر کھیلوں میں کیا کیا دلچسپ ہوا؟

    31/12/2024 Duração: 06min

    2024 has been a tumultuous year around the world, including Australia, what happened in the sporting world over the past twelve months, listen in this podcast. - سال 2024 آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہنگامہ خیز رہا، گزشتہ بارہ مہینوں میں کھیلوں کے میدان میں کیا کچھ ہوا, جانیے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • Feeling lonely? Expert advice on the support available to overcome holiday loneliness - اگرآپ چھٹیوں میں تنہا ئی کا شکار ہوں تو کیا کریں؟

    31/12/2024 Duração: 10min

    Loneliness is a common feeling that can arise from various factors, but different remedies are available to address it. These expert tips can help improve your emotional and mental well-being. Psychologist Shagufta Alam has provided detailed guidance, helping you find peace and happiness during this challenging time. - اگر آپ چھٹیوں کے دوران تنہائی محسوس کر رہے ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے مدد موجود ہے۔ اکیلے پن سے نمٹنے کے لیے ماہرانہ مشورے آپ کی جذباتی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں ماہرِِ نفسیات شگفتہ عالم تنہائی اور اسکے اثرات کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کررہی ہیں ۔ جانئے کہ آکسی مشکل وقت میں خوشی اور سکون کیسے تلاش کر یں۔

  • Boxing Day Test: Australia's historic victory in front of a historic crowd - باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تاریخی ہجوم کے سامنے آسٹریلیا کی تاریخی فتح

    30/12/2024 Duração: 04min

    Australia bowled out India in the final session of play on the fifth day of the Boxing Day Test, taking seven wickets to clinch the match. This year's Boxing Day Test saw the largest attendance at the MCG in its 90-year history, breaking the previous record set by England and Australia in the 1936 Ashes. - باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں دن کھیل کے آخری سیشن میں آسٹریلیا نے باولنگ کرتے ہوئے بھارت کی سات وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ اس سال کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایم سی جی میں 90 سالہ تاریخ میں ریکارڈ شائقین نے میچ دیکھا اور اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 1936 کی ایشز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

  • What memories does Parveen Shakir's son cherish of his beloved poet mother? - اردو کی محبوب شاعرہ پروین شاکر کا بیٹا ماں کی کِن یادوں کو سینے سے لگائے ہوئے ہے؟

    30/12/2024 Duração: 12min

    The renowned Urdu poetess Parveen Shakir remains a prominent name in the literary world due to her poetic beauty and excellence. During his visit to Australia, Parveen Shakir's son, Syed Murad Ali, shared personal anecdotes about the celebrated poetess's private engagements, priorities, and her deep bond with her son in an interview with SBS Urdu. These stories are featured in this podcast. - معروف اردو شاعرہ پروین شاکر اپنے شعری جمال و کمال کی بنا پرآج بھی ادبی دنیا کا بڑا نام ہیں،پروین شاکر کے بیٹے سید مراد علی نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ایس بی ایس اردو سے معروف شاعرہ کی نجی مصروفیات، ترجیحات اور اپنے بیٹے سے ان کی وابستگی کے ذاتی واقعات شئیر کئے جو اس پوڈ کاسٹ کا حصہ ہیں۔

  • Who is Fibha Frameen representing Australian youth at the global level? - عالمی سطح پر آسٹریلین نوجوانوں کی نمائندگی کرنےوالی فبہا فرامین کون ہیں؟

    30/12/2024 Duração: 09min

    Having won national and international awards and representing Australian youth at many international forums, Fibha Frameen has been doing social work for education, health and international law. Listen her conversation in this podcast - ملکی اور عالمی سطح پر اعزازات جیتنے کے ساتھ کئی عالمی فورمز پرآسٹریلین نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والی فبہا فرامین تعلیم، صحت اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لئے سماجی کام کر رہی ہیں۔ سنئے ان کی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں

  • اردو نیوز فلیش: 30 دسمبر 2024

    30/12/2024 Duração: 02min

    سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کی سرکاری طور پر آخری رسومات ادا کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے اور آسٹریلیا میں خون کے مزید عطیات کا مطالبہ تاکہ اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔

  • Ramis Aansari: The social media star who creates viral magic even at midnight - رامس انصاری: سوشل میڈیا اسٹار جو منفرد خیال آنے پر رات کو اٹھ کر بھی ویڈیوز بنالیتے ہیں

    29/12/2024 Duração: 07min

    Content creator and vlogger Ramis Ansari, famous for his POV, lip-sync, and comedy videos, has amassed over 460,000 followers on social media. In an insightful conversation, he discusses the challenges desi content creators face, the social vibe, and why he chose social content creation as a career over traditional jobs. - وی لاگر رامس انصاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر POV، لپ سنِک، اور کامیڈی ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے 4,60,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ان سے کی گئی دلچسپ بات چیت میں کرکٹ، شادی، اور لگی بندھی ملازمت کے بجائے سوشل کانٹنٹ کو زریعہ روزگار بنانے جیسے موضوعات پر دلچسپ بات چیت سنئے۔

  • باکسنگ ڈے ٹیسٹ: مدمقابل ٹیمز سے زیادہ لوگ اس میچ کے دیوانے

    27/12/2024 Duração: 06min

    باکسنگ ڈے ٹیسٹ آسٹریلیا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے جہاں اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں وہیں وہ مداح بھی آتے ہیں جن کی ٹیم میچ میں شامل بھی نہیں ہوتی۔ اس پوڈکاسٹ میں ہم نے پاکستانی شائقین سے بات کی ہے جو یہ میچ دیکھنے آئے ہیں۔

  • نیوز فلیش 27دسمبر: سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین کشتی ریس میں ہلاکتیں

    27/12/2024 Duração: 05min

    آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین بادبانی کشتیوں کی ریس کے دوران دو شرکاء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی صحافیوں کو ہسپتال کے باہر قتل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست ویکٹوریا کی لبرل پارٹی کے رہنما جان پیسوٹو کو پارٹی قیادت کے اندر چیلنج کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔

  • Getting a refund for delayed flights for Australians could soon get easier under new rights charter - پروازوں کی تاخیر،منسوخی یا گمشدہ سامان، ان سب پر ائیرلائینز سے رقم کی واپسی کا قانون

    27/12/2024 Duração: 04min

    Airline customers could receive full refunds and other assistance over cancelled or delayed flights under Australian law. The government has opened consultation on a new airline charter of rights. It's the first concrete guide on customer policies relating to the aviation sector by an Australian government. - آسٹریلیا میں جلد ہی ہوائی کمپنیوں کی طرف سے جائیز شکایات کا اذالہ نہ کرنے پرمحتسب کی نگرانی میں جرمانے کئے جائیں گے۔مجوزہ آسٹریلین قانون کے تحت پروازوں کی منسوخی یا تاخیر پر مسافر مکمل رقم کی واپسی اور دیگر امداد حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے نئے ایئر لائن چارٹر آف رائٹس پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کوہلی کو سیم کونسٹاس کو کندھا مارنا مہنگا پڑگیا

    26/12/2024 Duração: 08min

    جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے متحرک۔

  • سڈنی میں مسلم امام کو مبینہ طور پر کچلنے کی کوشش ، ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    26/12/2024 Duração: 02min

    آسٹریلین نیشنل امامز کونسل (ANIC) نے امام وسام چرکاوی پر مبینہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس پرتشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مسلم کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔" نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ "39 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت نے عورت کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔" تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • اردو نیوز فلیش: 25 دسمبر 2024

    25/12/2024 Duração: 03min

    جنوبی آسٹریلیا کے حکام نے ریاست کے کچھ حصوں میں آگ لگانے پر پابندی عائد کردی اوراقوام متحدہ نے سوڈان میں قحط کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

  • پاکستان میں امن، خوشی، اُمید اور محبت کا پیغام دیتا کرسمس کا تہوار

    25/12/2024 Duração: 09min

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اِس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، گھروں میں مزیدار قسم کے پکوان بنائے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کہیں بچوں میں تحائف کی تقیسم ہو رہی ہے تو کہیں پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

  • اردو نیوز فلیش: 24 دسمبر 2024

    24/12/2024 Duração: 02min

    مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا بھر میں آگ کے خطرے کے بارے میں ہوشیار رہیں اور ڈارون پر سمندری طوفان ٹریسی کے اثرات کو 50 سال مکمل۔

  • دسمبر کی سردیوں میں گاؤں کا کرسمس میلہ اور طمانچہ دار کبڈی پھر سے دیکھنا چاہتا ہوں، پاسٹر جمیل انور

    24/12/2024 Duração: 11min

    پاسٹر جمیل انور کی خواہش ہے کہ دسمبر کی سردیوں میں اپنے گاؤں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا کر وہاں کا روائتی کرسمس میلہ اپنے بچوں کو دکھائیں۔ سنئے سڈنی کے رہائشی پاسٹر جمیل انور کی کرسمس کی یادوں پر مبنی خصوصی پوڈکاسٹ۔

  • HelpingACT: A unified effort of migrants and Australians in the Christmas charity drive - کرسمس کی چھٹیوں میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کینبرا کے تارکینِ وطن اور آسٹریلینز شانہ بشانہ

    24/12/2024 Duração: 06min

    The charity organization HelpingACT, based in Canberra, is running a donation and charity campaign for those in need this Christmas holiday. Volunteers from Pakistani, Indian, Afghan, and Australian backgrounds work together to assist those in need. Key volunteers include coordinator Mohammed Ali, Manar Ahmad, Basil La Brooy, and Sana Sadyar. Their collaboration reflects the multicultural unity in Australia and highlights the role of migrants in volunteering to help others. - کینبرا میں قائیم چیریٹی تنظیم ہیلپنگ اے سی ٹی HelpingACT کرسمس کی ان چھٹیوں میں ضرورت مندوں کے لئے عطیاتی اور خیراتی مہم چلا رہی ہے، اس تنظیم کے رضاکاروں میں دیگر کمیونیٹیز کے افراد کے ساتھ پاکستانی، ہندوستانی، افغانی اور آسٹریلین رضاکار ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔اہم رضاکاروں میں معاون کار رضاکار محمد علی ، منار احمد، باسل لا بروئے، اور ثنا سدیار شامل ہیں،جانئے یہ کثیر الثقافتی اشتراک آسٹریلیا میں دوسروں کی رضاکارانہ مدد کرنے میں تارکینِ وطن کے کردار کو کس طرح اجاگر کرتا ہے۔

  • آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی کہ فیملی کے بغیر کرسمس کا تہوار منانا بہت مشکل ہوتا ہے

    23/12/2024 Duração: 08min

    آسٹریلیا میں زیر تعلیم کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی ہے کہ پاکستان میں جاکر اپنی فیملی کےساتھ کرسمس کا تہوار منانا چاہتی ہوں فیملی کے بغیر کرسمس منانا بہت مشکل ہے انکا مزید کہنا تھا فیملی سے دور ہونے کے باوجود یہاں چرچز میں جاکر کرسچن کمیونٹی سے فیملی جیسا پیار ملتا ہے

Página 1 de 25