Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 52:40:38
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • پاکستان رپورٹ: عدالتی کیسز میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    26/03/2024 Duração: 10min

    بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ ,190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت , سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ، تحریک انصاف جلسے کی اجازت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

  • Australian Easter: Exploring social and cultural traditions beyond religion - آسٹریلین ایسٹر: مذہب سے ہٹ کر سماجی اور ثقافتی روایات کی تلاش

    26/03/2024 Duração: 08min

    Easter holds great significance for Christians. Yet, for those of different faiths or non-religious backgrounds, it presents a chance to relish a four-day weekend, partake in family and social gatherings, engage in outdoor activities, and attend events where children take centre stage. Here's your essential guide to celebrating Easter in Australia. - ایسٹر کا تہوار عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن ، مختلف عقائد یا غیر مذہبی پس منظر رکھنے والوں کے لیے، یہ تہوار ایک طویل چھٹٰی پر مبنی چار روزہ ویک اینڈ کا مزہ لینے، خاندانی اور سماجی اجتماعات میں حصہ لینے، بیرونی سرگرمیوں میں مشغول ہونے، اور ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں بچے مرکز میں ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ایسٹر منانے کے لیے آپ کی ضروری گائیڈ یہ ہے۔

  • نیوز فلیش 26 مارچ 2024: جولین اسانج کو لندن میں حوالگی کے خلاف اپیل کے فیصلے کا انتظار

    26/03/2024 Duração: 04min

    ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی حکومت نے امیگریشن قوانین کو پارلیمنٹ کے ذریعے پیش کردیا اور سرفنگ میں، کیلی سلیٹر نے رپ کرل پرو کے لئے بیلز بیچ پرآغاز کر دیا۔

  • نیوز فلیش: 25 مارچ 2024:ماسکو کے ایک کانسرٹ ہال پر حملے کے الزام میں چار افراد پر فردِ جرم عائد

    25/03/2024 Duração: 03min

    حکومت کی فیئر ورک کمیشن سے مہنگائی کی شرح سے اجرتوں میں اضافے کی درخواست۔ ماسکو کے ایک کانسرٹ ہال پر حملے کے الزام میں چار افراد پر فردِ جرم عائد, عقیدے پر مبنی تنظیموں اور مذہبی اسکولوں میں امتیازی سلوک کے بارے آسٹریلیا کی قومی رپورٹ کے مطابق LGBTQ+ طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کا سامنا.

  • Canadian born Daniel Marc's 37-Year Deaf Reach mission: From Pakistan to Australia - سماعت سے محروم بچّوں کی تعلیم کے لئے 37 سال سے پاکستان میں مقیم ڈینئیل مارک آسٹریلیا میں آگاہی کی مہم پر

    22/03/2024 Duração: 10min

    Canadian-born Daniel Marc Lanthier, who has been residing in Pakistan for 37 years, is currently in Australia leading an awareness campaign for hearing-impaired children. Alongside American parents of deaf children Richard and Heidi, he co-founded the Deaf Reach Program in Pakistan. Discover how Daniel is striving to empower deaf children. - پاکستان میں 37 سال سے مقیم کینیڈین نژاد ڈینیئل مارک لینتھیئر سماعت سے محروم بچوں کے بارے میں آگاہی مہم پر اس وقت آسٹریلیا آئے ہوئے ہیں۔ بہرے بچوں کے امریکی والدین رچرڈ اور ہیڈی کے ساتھ مل کرانہوں نے پاکستان میں ڈیف ریچ پروگرام (DEAF REACH PROGRAM) کی بنیاد رکھی۔ جانئے ڈینئیل بہرے بچّوں کو کس طرح فعال بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

  • 'Travelling is so hard': Changes to legislation could make a change for people with disability - سفر کرنا بہت مشکل ہے': قانون سازی میں تبدیلیاں معذور افراد کے لیےبہتری لا سکتی ہیں

    22/03/2024 Duração: 05min

    Australia's public transport standards are set to undergo their first major reform in 20 years, to improve accessibility for people with disabilities. Advocates say the changes are on the right track, but want assurances they will be adopted efficiently and effectively. - آسٹریلیا کے پبلک ٹرانسپورٹ کے معیارات 20 سالوں میں اپنی پہلی بڑی اصلاحات سے گزرنے والے ہیں، تاکہ معذور افراد کے لیے رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں صحیح راستے پر ہیں، لیکن وہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ انہیں مؤثر طریقے سے اپنایا جائے گا۔

  • ہفتہ رفتہ: جمعہ 22 مارچ 2024: اقوام متحدہ نے مصنوعی ذہانت پر پہلی قرارداد منظور کرلی

    22/03/2024 Duração: 06min

    آسٹریلیا اور برطانیہ کے مابین ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط .چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آسٹریلیا کا دورہ مکمل کر لیا. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

  • اپوزیشن نے مذہبی امتیاز کی تجاویز پر تفصیلات طلب کرلیں

    22/03/2024 Duração: 04min

    البانیزی حکومت نے مذہبی امتیازی سلوک کے قوانین میں اصلاحات کے لیے دو بل تجویز کیے ہیں جن کا مقصد خاص طور پر اسکولوں کے اندر عقیدے کی بنیاد پر روزگار کا تحفظ کرنا ہے جبکہ امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔

  • اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر کے والد پر پاکستان میں قاتلانہ حملہ

    21/03/2024 Duração: 06min

    اس پوڈکاسٹ میں آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کے والد جن کا تعلق اقلیتی مذہبی برادری سے ہے پر حملے سے متعلق ان کی زبانی سنیے۔ حملے میں ان پر پستول سے انتہائی قریب سے گولیاں داغی گئیں۔

  • نیوز فلیش: 20 مارچ 2024: اونوا(UNWRA) کے سربراہ کو غزہ میں داخلے سے روک دیا گیا

    20/03/2024 Duração: 02min

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں آسٹریلیا کے سفیر کیون رڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے.آسٹریلین وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، آسٹریلین مصنف کی گرفتاری پر گفتگو متوقع. مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں

  • Cracking the code: Balancing work and family in Ramadan for busy moms - ماہ رمضان میں اضافی کام ۔۔۔۔۔۔ کیسے ملے گا آرام ؟

    20/03/2024 Duração: 07min

    Throughout the sacred month of Ramadan, Muslim women juggling household chores, work, and childcare often find it challenging to maintain balance. Yet, they've discovered that choosing straightforward, nutritious meals for Suhoor (Pred dawn meal ) and Iftar can streamline their routines and save precious time. - ایسی خواتین جو ملازمت کے ساتھ گھر کے کاموں کا اضافی بوجھ بھی سنبھالتی ہیں اور اپنے بچوں کی پرورش بھی کر رہی ہیں، ان کے لئے رمضان کے با برکت مہینے میں کام، گھر اور بچوں کے درمیان توازن قائم رکھنا ایک چیلنج بن جاتا ہے ، لیکن ان خواتین کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں صحت بخش سادہ غذا وقت کی بچت کا باعث ہے ۔

  • Hobart's multifaith iftar: Fostering harmony amidst Ramadan - ہوبارٹ میں کثیر المذہبی افطار تقریب، رمضان میں ہم آہنگی بڑھانے کی اہم کوشش

    20/03/2024 Duração: 07min

    On Sunday, March 17, a diverse Iftar gathering took place at the Hobart Royal Golf Club, hosted by the Islamic Foundation of Tasmania. Attendees unanimously acknowledged that such Ramadan gatherings effectively nurture dialogue and cultivate connections among individuals from diverse faiths and cultural backgrounds. - تسمانیہ کی اسلامک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اتوار 17 مارچ کو ہوبارٹ رائیل گولف کلب میں ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ افطارمنعقد ہوا۔ ویڈیو اور تصویری البم کے ساتھ اس پوڈکاسٹ میں جانئے کہ رمضان کے دوران اس طرح کی تقاریب کس طرح دیگر مذاہب اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان مکالمے اور تعلق کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

  • بال پین سے شاہکار تخلیق کرنےوالا پاکستانی فنکار روفی اعظمی

    19/03/2024 Duração: 12min

    دنیا بھر میں آرٹ ورک اور پینٹنگ کیلیے پینسل اور برش کا استعمال تو عام ہے لیکن ہم آج آپ کی ملاقات کرواتے ہیں پاکستان کے ایک ایسے گمنام آرٹسٹ سے جنھوں نے بال پین کے زریعے ایسے شاہکار تخلیق کیے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

  • Discover the art of calligraphy with Halima Bhatti in Tasmania - ملئے تسمانیہ کی طالبہ حلیمہ بھٹی سے جن کی ورک شاپس میں آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھنے آتے ہیں

    19/03/2024 Duração: 10min

    In this podcast episode, you'll be introduced to Halima Bhatti, the host of calligraphy workshops held at her studio within the Salamanca Arts Centre in Hobart. Here, both tourists and locals alike delve into the art of calligraphy. - اس پوڈ کاسٹ میں آپ کی ملاقات ہو رہی ہے ہوبارٹ کے Salamanca Arts Center کے اپنے اسٹوڈیو میں کیلی گرافی کی ورک شاپس منعقد کرنے والی حلیمہ بھٹی سے جن سے سیاح اور آسٹریلینز کیلی گرافی سیکھتے ہیں۔

  • نیوز فلیش 19 مارچ 2024: نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت میوزک فیسٹیولز میں سٹرپ سرچ کے رواج کا دفاع

    19/03/2024 Duração: 04min

    غزہ میں ایک ہسپتال کے تازہ ترین محاصرے کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو گرفتار کر لیا گیا اور کھیل میں، آسٹریلیا کے ناتھن اوٹٹریج سیل جی پی میں کپتان کی حیثیت سے قیادت سنبھالیں گے۔

  • Understanding bankruptcy and its consequences in Australia - آسٹریلیا میں دیوالیہ ہونے کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں

    19/03/2024 Duração: 08min

    Bankruptcy can be complicated for many people, as it can bring about feelings of financial shame and stigma. However, it may be the only way to alleviate financial distress in some cases. If you struggle to manage your debts, filing for bankruptcy could be an option. - دیوالیہ ہونے کے بعد معاملات پیچدگی کا باعث ہو سکتے ہیں ، اس کا نتیجہ مالی شرمندگی کے ساتھ بدنامی کے خوف کو جنم دے سکتا ہے ۔ تاہم ، بعض صورتوں میں مالی مشکلات کو دور کرنے کا یہ واحد طریقہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ کو اپنے قرض کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے تو دیوالیہ پن کے لئے فائل کرنا ایک تجویز ہو سکتی ہے۔

  • بین الاقوامی طلباء ہماری معیشت کی بنیاد ہوسکتے ہیں- لیکن آخر کب تک؟

    18/03/2024 Duração: 04min

    نیشنل آسٹریلیا بینک (این اے بی) کے ماہرین اقتصادیات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی طالب علموں کی جانب سے اخراجات نے گزشتہ سال ملک کی 1.5 فیصد جی ڈی پی نمو میں نصف سے زیادہ حصہ ڈالا۔

  • Malnourished children in Gaza 'don't have the energy to cry': UNICEF - "غزہ کے جنگ زدہ بچوں کے پاس رونے کی طاقت بھی نہیں"

    18/03/2024 Duração: 06min

    Children in Gaza are already starving, with UNICEF warning more aid is urgently needed. But amid calls for the Israeli prime minister to stand down - including from top US politicians and Israeli protesters - Benjamin Netanyahu is pressing on with plans to invade Rafah by ground. - غزہ میں جاری جنگ کے باعث بچے بدستور شدید متاثر ہورہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو تمام تر تنقید اور برطرفی کے مطالبات کے باوجود رفاح پٹے پر حملے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی کا تنازعہ، فلسطینی وزیر اعظم کا انتخاب اور دیگر

    15/03/2024 Duração: 03min

    ہفتہ رفتہ کی خبریں جمعہ 15 مارچ : جوہری توانائی سے متعلق سیاست دانوں کے بیان پرCSIRO کا ردعمل، فلسیطینی انتظامیہ کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب، روس میں انتخابات اور وسائل کی تقسیم پر مختلف ریاستوں کے مابین بیان بازی۔

  • سپورٹس راونڈ اپ: پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    15/03/2024 Duração: 08min

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شادی کے لیے والد سے وقت مانگ لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر تنازع کا شکار اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔

Página 25 de 25